ایپل نے بدھ کے روز اپنے بڑے ٹیبلٹ کمپیوٹر۔۔ ’دِی آئی پیڈ پرو‘۔۔ The iPad Proکی رونمائی کی، جس میں مکمل طور پر نیا ’سمارٹ‘ کی بورڈ اور ایک اپیل ’پینسل‘ کا آلہ شامل کیا گیا ہے، جِس کا مقصد کاروباری صارفین کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
سان فرانسسکو میں ایپل کمپنی میں منعقدہ ایک تقریب میں، جِس میں میڈیا مدعو تھی، چیف اگزیکٹو، ٹِم کوک نے نئی آئی پیڈ کی رونمائی کی۔ اُنھوں نے بتایا کہ آئی پیڈ کے آغاز سے اب تک کا یہ میڈیا کا سب سے بڑا اجتماع تھا۔
ایپل کی سینئر
نائب صدر، فِل شلر کے بقول، ’نیا آئی پیڈپرو، جو نومبر سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا، اُس کی قیمت 799 ڈالر سے شروع ہوگی، جس کے ’سی پی یو‘ کی کارکردگی گذشتہ سال مارکیٹ میں دستیاب ایک عام پرسنل کمپیوٹر کے مقابلے میں 80 فی صد زیادہ تیز ہوگی‘۔
آئی پیڈ پرو کے توانائی کے نظام کو ترتیب کرنے کے لیے، ایپل نے ’سسکو سسٹمز‘ اور’ آئی بی ایم‘ کے ساتھ پارٹنرشپ کی ہے۔
اُنھوں نے بتایا کہ اِس کی بیٹری لائف 10 گھنٹے تک کی ہے، جب کہ اُس کا ڈسپلے 32.7 سینٹی میٹر (12.9 انچ) ہے۔۔ جب کہ موجودہ فُل سائز آئی پیڈ 24.6 سینٹی میٹر (9.7انچ) جسامت کا ہے۔